عدلیہ نے ڈنکے کی چوٹ پر کہہ دیا ہے کہ یہ 3 اور 2 کا فیصلہ ہے: فواد چودھری

Published On 29 March,2023 03:57 pm

اسلام آباد: (دنیانیوز ) تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے کہاہے کہ عدلیہ نے واضح طور پر ڈنکے کی چوٹ پر کہہ دیا ہے کہ یہ 3 اور 2 کا فیصلہ ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما فواد چودھری نے  سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سماعت براہ راست نہیں تھی، دو اور 4تین والا مسئلہ حل ہوگیا ، حکومت کا یہ مؤقف ہے کہ پاکستان ایک ناکام ریاست ہے۔

فواد چودھری کاکہنا تھا کہ ہمارے اس وقت سوشل میڈیا ٹیم کے ورکرز اٹھائے جارہے ہیں، فیصلہ 3 دو کا تھا اور اس پر عملدر آمد کردیا ہے۔

سابق وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ حکومت کو لایا گیا تاکہ عمران خان کا راستہ روکا جائے ۔

یہ بھی پڑھیں :آپ آئینی ذمہ داری سے بھاگ رہے ہیں : جسٹس منیب کا وکیل الیکشن کمیشن سے مکالمہ

واضح رہے کہ سپریم کورٹ پنجاب اور خیبرپختونخوا میں انتخابات ملتوی کرنے کیخلاف پی ٹی آئی و دیگر کی درخواستوں پر سماعت ہوئی ۔

چیف جسٹس آف پاکستان کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر ،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس جمال خان مندوخیل پر مشتمل 5 رکنی لارجر بنچ تیسری سماعت کررہاہے ۔

کورٹ کے انتظامی مسائل کو اندرونی معاملہ کہا تھا، میں اپنے اختلافی نوٹ پر قائم ہوں، انتخابات کیس پر ازخود نوٹس پر سپریم کورٹ کا فیصلہ چار تین سے ہے، سپریم کورٹ کے اکثریتی فیصلے نے ازخود نوٹس کو مسترد کیا تھا۔

جسٹس جمال مندوخیل کا کہنا تھا کہ صدر نے انتخابات کی تاریخ کا اعلان کیسے کر دیا، الیکشن کمیشن نے کیسے انتخابات کے لیے کیسے مشاورت کی، سپریم کورٹ کے اکثریتی ججز کے مطابق انتخابات کا حکم نہیں دیا گیا ، سریم کورٹ کا آرڈر آف دا کورٹ چار ججز کا فیصلہ ہے۔