اقتدار کیلئے بلاول اپنے نانا اور والدہ کی قربانی کا سودا کر چکے: علی زیدی

Published On 29 March,2023 04:53 pm

کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف سندھ کے صدر علی زیدی نے کہا ہے کہ اقتدار کیلئے بلاول اپنے نانا اور والدہ کی قربانی کا سودا کر چکے ہیں۔

وزیر خارجہ بلاول زرداری کے خطاب پر رد عمل دیتے ہوئے سابق وفاقی وزیر علی زیدی نے کہا ہے کہ بھٹو کا نواسہ آج بھٹو کے آئین کو ٹھوکر مار رہا ہے، شہید محترمہ کے قتل کے بینیفشری آئین شکن بن چکے ہیں، جن کی الیکشن سے کانپیں ٹانگتی ہوں وہ بڑھکیں مارتے اچھے نہیں لگتے، اگر ملک میں دہشتگردی ہے تو اس کی بینیفشری براہ راست پی پی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: افتخار چودھری نے عدالتی آمریت قائم کی، مقصد جمہوریت کو نقصان پہنچانا تھا، بلاول

انہوں نے کہا بلاول کے والد نے پیسے لے کر پاکستانیوں پر ڈرون حملوں کی اجازت دی، بلاول جس آمریت کی بات کر رہے ہیں تب ان کے نانا آمر کو ہاتھ باندھے یس باس کہتے تھے، آمروں کے جھولے میں پلنے والی جماعت کے سربراہ اپنا ماضی اور حال نہ بھولیں، جنہوں نے شہید محترمہ کی کردار کشی کی بلاول آج ان کے راج دلارے بنے ہوئے ہیں، بلاول اور ان کے والد سندھ کے قزاق ہیں۔