اسلام آباد: (دنیا نیوز) چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ 18 مارچ کی طرح آج پھر سادہ لباس پولیس اہلکاروں کی جانب سے ہمارے کارکنوں اور فوٹوگرافر پر حملے کئے گئے، انہیں گرفتار کیا گیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیر اعظم نے بتایا کہ تشدد اور اغوا کے ذریعے پُرامن شہریوں کو مشتعل کرنے کی انتہا کی جا رہی ہے، پارکنگ میں کھڑی میری گاڑی پر حملہ کر کے شیشے توڑے گئے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 27, 2023
عمران خان نے کہا کہ یہ فاشزم آئی جی اسلام آباد کی ایما پر کیا جا رہا ہے، یہ سب پی ٹی آئی کے حامیوں میں خوف پیدا کرنے کیلئے کیا جا رہا ہے۔