اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی عبوری ضمانت کی درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بنچ آج ہی عمران خان کی درخواستوں پر سماعت کرے گا۔
یہ بھی پڑھیں:عمران کی عبوری ضمانت کیلئے درخواست پر رجسٹرار آفس کا ایک اعتراض دور
یاد رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے 7 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا دیئے۔