لاہور : (دنیا نیوز ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے آج جلسے سے قبل زمان پارک میں پارٹی کا مشاورتی اجلاس طلب کرلیا۔
سابق وزیراعظم و چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اجلاس میں پارٹی لیڈرشپ کے ساتھ آئندہ سیاسی روڑ میپ کے حوالے سے مشاورت کریں گے ۔
عمران خان جلسے میں ملک کو درپیش مختلف چیلنجز کے حوالے سے بھی اپنا لائحہ عمل دیں گے جبکہ اجلاس میں لیڈرشپ کے خلاف حکومت پنجاب کے کریک ڈاون کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔
آئینی اور قانونی معاملات پر بھی اجلاس میں اہم فیصلوں کے لئے مشاورت کی جائے گی۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے 25 مارچ کو مینار پاکستان لاہور میں جلسے کا اعلان کیا گیا ہے ۔