کوئٹہ: (دنیا نیوز) عدالت نے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے فوکل پرسن اور ان کے بھانجے حسان نیازی کی ضمانت منظور کر لی۔
کوئٹہ میں حسان نیازی کو جوڈیشل مجسٹریٹ 3 کی عدالت میں پیش کیا گیا، ان کے ہمراہ وکلاء کی بڑی تعداد موجود تھی، دوران سماعت عدالت عمران خان کے فوکل پرسن حسان نیازی کی ایک لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر لی۔
یاد رہے کہ عمران خان کے بھانجے حسان نیازی آج صبح ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر کوئٹہ پولیس کے ہمراہ کوئٹہ پہنچے تھے۔
کوئٹہ میں گزشتہ دنوں احتجاج کے دوران پی ٹی آئی کے گرفتار کارکنوں نے دوران تفتیش حسان نیازی کانام لیا تھا۔