راولپنڈی: (دنیا نیوز) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں، 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد نے لکھا کہ حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے۔
وزیراعظم توہین عدالت کے شکنجے میں آسکتے ہیں اور 90 دن میں نگران حکومت خود بخود ختم ہو جائے گی حکومت نے مختلف اداروں سے سروے کرائے ہیں جس میں عمران خان کی سیاسی مقبولیت الیکشن کے التواء کا باعث بن گئی ہے جو 30 اپریل کو الیکشن نہیں کروا رہے وه 8 اکتوبر کو بھی الیکشن نہیں کروائیں گے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 25, 2023
انہوں نے کہا کہ کل تک نون لیگ کے وزراء کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروا دیں گے اب کہتے ہیں اکتوبر کی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کا مقدر ہے، 13 پارٹیوں کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، مہنگائی نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں، تقریباً 50 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔
سابق وزیر کا کہنا تھا کہ دنیا کو پاکستان کی فکر ہے، ہم 10 کلو آٹے کے فوٹو کی کمپنی کی مشہوری کے لیے لگے ہوئے ہیں، آئی ایم ایف کی کوئی یقین دہانی نہیں اور ملک معاشی تباہی کی طرف بڑھ رہا ہے، سارا بوجھ عدلیہ کے کندھوں پر پڑ گیا ہے۔
گرینڈ مذاکرات کاجھانسہ دیاجارہاہےاورکارکنوں کوگھروں سےاٹھایاجارہاہےمینارپاکستان جانےوالےراستےبند کیےجا رہے ہیں کل تک نون لیگ کےوزرا کہتے تھے صوبائی اسمبلیاں توڑیں الیکشن کروادیں گے اب کہتے ہیں اکتوبرکی بھی ضمانت نہیں کیونکہ شکست ان کامقدرہےآج مینارپاکستان جلسے میں شرکت کروں گا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) March 25, 2023
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ گرینڈ مذاکرات کا جھانسہ دیا جا رہا ہے اور کارکنوں کو گھروں سے اٹھایا جا رہا ہے، مینار پاکستان جانے والے راستے بند کئے جا رہے ہیں، آج مینار پاکستان جلسے میں شرکت کروں گا۔