لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ آج رات مینارِ پاکستان پر ہمارا چھٹا جلسہ ہے اور میرا دل کہہ رہا ہے کہ یہ پہلے تمام ریکارڈز توڑ دے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چیئرمین پی ٹی آئی نے لکھا کہ میری لاہور میں سب کو دعوت ہے کہ نمازِ تراویح کے بعد اس تاریخی جلسے میں شریک ہوں، میں حقیقی آزادی کے اپنے ویژن پر روشنی ڈالوں گا۔
کیسےنکالیں گےجس میں مجرموں کےاس گروہ نےملک کو دھکیلاہے۔یہ(مجرم)لوگوں کوجلسےمیں شرکت سے روکنےکیلئےہرطرح کی رکاوٹ ڈالیں گےمگر میں سب کو یاد دلانا چاہتاہوں کہ ایک سیاسی اجتماع میں شرکت آپکا بنیادی حق ہےچنانچہ اپناحق استعمال کیجئےاور مینارِ پاکستان کےاس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 25, 2023
انہوں نے کہا کہ لاہور جلسے میں اپنی قوم کو بتاؤں گا کہ ہم پاکستان کو تباہی کی اس دلدل سے کیسے نکالیں گے جس میں مجرموں کے اس گروہ نے ملک کو دھکیلاہے، یہ (مجرم) لوگوں کوجلسے میں شرکت سے روکنے کیلئے ہر طرح کی رکاوٹ ڈالیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:کون گارنٹی دے گا کہ 8 اکتوبر کو الیکشن ہو گا یا نہیں، عمران خان
سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ میں سب کو یاد دلانا چاہتا ہوں کہ اس سیاسی اجتماع میں شرکت آپ کا بنیادی حق ہے چنانچہ اپنا حق استعمال کیجئے اور مینارِ پاکستان کے اس تاریخی اجتماع میں شریک ہوں۔
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے مینار پاکستان میں ہونے والے جلسے کو ناکام بنانے کیلئے حکومت نے شہر کے مختلف راستوں کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا ہے۔