ایف ائی اے کی کارروائی، لیبیا کشتی سانحے کا مرکزی ملزم گرفتار

Published On 14 March,2023 10:30 am

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی خصوصی ٹیم نے کارروائی کرتے ہوئے لیبیا کشتی سانحے کے مرکزی ملزم محمد سعید الیاس کو گرفتار کر لیا۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ملزم کے دو بیٹے لیبیا میں مقیم ہیں جو لیبیا سے کشتی کے ذریعے لوگوں کو غیر قانونی طریقے سے اٹلی بھجواتے ہیں، مرکزی ملزم نے اٹلی بھجوانے کے 20 سے 25 لاکھ وصول کیے تھے۔

خیال رہے کہ لیبیا کشتی حادثے میں گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد جاں بحق ہوئے تھے، تمام افراد کو ملزم سعید الیاس نے لیبیا بھجوایا تھا۔