کراچی : ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر فائرنگ سے شہری زخمی

Published On 14 March,2023 02:57 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے شہید ملت روڈ انڈرپاس کے قریب ڈکیتی کی واردات کے دوران مزاحمت پر ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے شخص کو فوری طبی امداد کے لئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ میں ملوث ملزمان جائے وقوعہ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ہیں تاہم ان کی گرفتاری کے لئے ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔