کراچی : سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلہ ، ڈاکو ہلاک

Published On 13 March,2023 06:51 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) شہر قائد کے علاقے سپر ہائی وے پر مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو ہلاک جبکہ دوسرا زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضہ سے دو پستول، چھینے ہوئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل برآمد ہوا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ دونوں ملزمان متعدد مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھے۔