کراچی : مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

Published On 14 March,2023 03:04 am

کراچی : ( دنیا نیوز ) صوبائی دارالحکومت کے علاقے سہراب گوٹھ گنا منڈی کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

کراچی پولیس کے مطابق گرفتار کئے جانے والے ڈاکو کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے جبکہ ملزم کے قبضہ سے اسلحہ بھی برآمد کیا گیا ہے۔

پولیس نے مزید بتایا کہ ملزم کو زخمی حالت میں قریبی ہستپال منتقل کیا گیا ہے جہاں اسے طبی امداد دی جائے گی جس کے بعد باقاعدہ تفتیش کا آغاز ہو گا۔