لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان پکڑا جاتا ہے تو نشے اور پلستر کا بھی ٹیسٹ کرائیں گے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عمران خان کا کیس بڑا کلیئر ہے، یہ پیش ہو اگرعدالت بری کرتی ہے تو فیصلہ قبول کریں گے، اسے عدالت میں پیش ہونا پڑے گا، ہم چاہتے ہیں اس کے مقدمات کا فیصلہ عدالتوں میں ہو۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان سے ہمارا سیاسی اختلاف دشمنی میں نہیں بدلنا چاہئے: رانا ثنا اللہ
وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ یہ پیش ہو جائے تو بہتر ہے، ان کیسز میں عمران خان کا نااہل ہونا صاف نظر آ رہا ہے، یا تو یہ پیش ہوگا ورنہ گرفتار کر کے پیش کیا جائےگا، کل پولیس کوبھیجنےکا مقصد اس کو وارنٹ دکھانا تھا۔