گوادر: فورسز کی گاڑی ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید، 8 زخمی

Published On 05 March,2023 08:09 pm

گوادر: (دنیا نیوز) سکیورٹی فورسز کی گاڑی دہشتگردوں کی جانب سے نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ٹکرا گئی، 1 اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے۔

صوبہ بلوچستان کے علاقے گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر سکیورٹی فورسز کے کانوائے کو ریموٹ کنٹرول بم کے ذریعے نشانہ بنایا گیا جس میں 10 سے 12 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا تھا، دھماکے سے ایک گاڑی اور پل کو شدید نقصان پہنچا۔