ملک عبدالولی کاکڑ گورنر بلوچستان تعینات، صدرنے منظوری دیدی

Published On 03 March,2023 02:20 pm

اسلام آباد : (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے ملک عبدالولی کاکڑ کو گورنر بلوچستان تعینات کرنے کی منظوری دے دی ۔

وفاقی حکومت کی جانب سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان کے گورنر کو بدلنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، ملک ولی کاکڑ کا تعلق بی این پی مینگل سے ہے ۔ 

صدر مملکت نے تعیناتی آئین کے آرٹیکل 48 ایک اور 101 کے تحت وزیر اعظم کی ایڈوائس پر کی ۔

 پی ڈی ایم نےگونربلوچستان کاعہدہ بی این پی مینگل کودینےکافیصلہ کیا تھا۔