بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

Published On 28 February,2023 01:37 am

خضدار : ( دنیا نیوز ) صوبہ بلوچستان کے ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق پیر کی رات ضلع خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت 3.5 اور گہرائی 40 کلومیڑ زیر زمین ریکارڈ کی گئی، تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز خضدار سے 150 کلومیٹر جنوب مغرب میں تھا۔