عمران خان کا جھوٹا سیاسی بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا: خواجہ آصف

Published On 04 March,2023 11:23 pm

لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر دفاع اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان کا جھوٹ پر مبنی سیاسی بیانیہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا کہ عمران خان کی گزشتہ ایک سال کے دوران تمام سیاسی چالیں بری طرح ناکام ہوئیں، جیل بھرو تحریک بھی کھوکھلا نعرہ ثابت ہوا، تحریک انصاف کے سربراہ اتنے خوفزدہ ہیں کہ گرفتاری سے بچنے کیلئے کارکنوں کو گھر کے باہر جمع کیا ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رو، چیخو یا پٹو، تم سے کوئی سمجھوتہ کرنے کو تیار نہیں، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ آصف نے مزید کہا کہ ذاتی طور پر میں عمران خان کو سیاسی کارکن نہیں سمجھتا، ان کا سائفرسازش الزامات سے لیکر جیل بھرو تحریک تک سیاسی بیانیہ جھوٹ پر مبنی تھا جو قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکا ہے۔