مریم نواز شریف نے اقلیتوں کو ایک نیا اعتماد دیا، مریم اورنگزیب

Published On 22 February,2023 10:54 pm

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے اقلیتوں کو ایک نیا اعتماد دیا ہے۔

عوامی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اقلیتی ونگ کے اجلاس میں مریم نواز کی محبت کے جواب میں اقلیتوں نے ان کے ساتھ محبت کا جواب محبت سے دیا ہے۔

مریم نواز شریف کی اقلیتی ونگ کے اجلاس کے موقع پر اقلیتی رہنماؤں سے ملاقات کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ حقیقی ریاست کی شبیہہ ہے۔