تمام اتحادی جماعتوں نے ضمنی الیکشن میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا: مریم اورنگزیب

Published On 21 February,2023 09:57 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حکومت میں شامل اتحادی جماعتوں نے ضمنی انتخابات میں حصہ نہ لینے کا متفقہ فیصلہ کر لیا ہے۔

اس حوالے سے مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ فسادی جماعت ضمنی الیکشن لڑے اور اسمبلی میں آ جائے، یہ پارٹی استعفوں کی منظوری اور کبھی استعفے منظور نہ کرنے کیلئے عدالتوں میں جاتی ہے، الیکشن لڑنا تھا، ایوان میں ہی آنا تھا تو اسمبلیاں کیوں توڑیں؟ استعفے کیوں دئیے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: دنیا کی پہلی جیل بھرو تحریک کا لیڈر اس کا آغاز حفاظتی ضمانت سے کر رہا ہے، مریم اورنگزیب

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ فسادی جماعت چکرا چکی ہے کہ کیا کرے، عدالت جائے، اسمبلی جائے، الیکشن میں جائے، ملک کو کسی ایک شخص کے انتشار کی بھینٹ نہیں چڑھنے دیں گے۔