اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت نے ایل این جی ریفرنس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کے وکیل بیرسٹر ظفر اللہ کی جانب سے وارنٹ گرفتاری منسوخ کرنے کی درخواست دائر کی گئی تھی۔
عدالت نے بیرسٹر ظفر کی درخواست منظور کرتے ہوئے لیگی رہنما شاہد خاقان عباسی اور عظمیٰ عادل کے وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے۔
قبل ازیں احتساب عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر ن کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
ایل این جی ریفرنس میں شریک ملزمہ عظمیٰ عادل کے بھی ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے تھے۔