سابق صوبائی وزیر علی افضل ساہی نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا

Published On 19 February,2023 10:55 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) سابق صوبائی وزیر مواصلات علی افضل ساہی نے نیب میں پیش ہونے کا فیصلہ کر لیا۔

پی ٹی آئی کے رہنما علی افضل ساہی نے کہا ہے کہ نیب میں اپنے خلاف تحقیقات کا سامنا کروں گا اور پیر کو صبح ساڑھے دس بجے اپنا سامان باندھ کر نیب آفس پہنچ جاؤں گا، مجھے کوئی خوف نہیں اور نہ ہی گرفتاری کا ڈر ہے۔

سابق صوبائی وزیر مواصلات نے مزید کہا کہ میرا دامن صاف ہے، جیت حق اور سچ کی ہوگی، واضح رہے نیب نے علی افضل ساہی کو سڑکوں کے ٹھیکوں میں مبینہ کمیشن لینے کے معاملے میں طلب کر رکھا ہے۔