لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کی رہنما اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، عوام جابر حکومت کے اقدامات کے خلاف احتجاجاً گرفتاریاں دیں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پاؤں پھولے ہوئے ہیں، ایک منصوبے کے تحت عدلیہ کے خلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔
جیل بھرو تحریک سے پی ڈی ایم ٹولے کے ہاتھ پائوں پھولے ہوئے ہیں. عوام جابر حکومت کے اقدامات کیخلاف احتجاجاً گرفتاریاں دیںگے. پانامہ رانی ، انکی کنیزیں ،غلام اعلیٰ عدلیہ کیخلاف ایک منصوبے کے تحت منفی مہم چلا رہے ہیں
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 19, 2023
پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ امپورٹڈ ٹولہ چاہتا ہے ایف آئی اے اور نیب کی طرح عدلیہ بھی ان کے تابع ہو جائے، امپورٹڈ ٹولے کو کامیاب کرانے کیلئے پی ٹی آئی کے ہاتھ پاؤں باندھنے کی کوشش ہو رہی ہے، لیگی مفرور شخص کو ملک کیلئے ناگزیر قرار دے رہے ہیں لیکن موصوف لندن چھوڑنے کو تیار نہیں۔
ڈیفالٹ کی بات کرنے والوںکو ملک دشمن کہا گیا ، خواجہ آصف کے اعتراف پر کیا کہیں گے ؟مریم نواز ٹھیک کہتی ہیں انکی حکومت نہیں، یہ چوروں ، لٹیروں کی حکومت ہے. قوم کو بتایا گیا بغیر تنخواہ کام کرینگے ، ارسطو نے1800کی بجائے 4500سی سی گاڑی مانگ لی
— Musarrat Cheema (@MusarratCheema) February 19, 2023
مسرت چیمہ نے اپنے ایک ٹویٹ میں یہ بھی لکھا کہ ڈیفالٹ کی بات کرنیوالوں کو ملک دشمن کہا گیا، خواجہ آصف کے اعتراف پر کیا کہیں گے؟
ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز ٹھیک کہتی ہیں ان کی حکومت نہیں، یہ چوروں اور لٹیروں کی حکومت ہے، قوم کو بتایا گیا کہ بغیر تنخواہ کام کرینگے اور ارسطو نے گاڑی مانگ لی۔