اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈاکٹر بابر اعوان سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا، اپنی گفتگو میں قانونی جنگ بہترین طریقے سے لڑنے پر بابر اعوان کی تعریف کی۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ فواد چودھری کیس میں آپ نے زبردست کام کیا، 90 روز میں الیکشن ہونا آئینی تقاضا ہے، آئین کو سامنے رکھتے ہوئے اسمبلیاں توڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔
سابق وزیر اعظم عمران خان نے مزید کہا کہ مشکل وقت میں کھڑے رہنے والے میرے سچے ساتھی ہیں، جدوجہد ذات تک نہیں قوم کے لیے ہے، اس جنگ میں آخری فتح عوام کی ہوگی۔