عمران خان کی زیر صدارت اجلاس، ملکی صورتحال، فواد کی گرفتاری پر مشاورت

Published On 30 January,2023 05:01 pm

لاہور: (دنیا نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس ہوا جس میں شاہ محمود قریشی، اسد عمر، فرخ حبیب اور دیگر رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ قومی اسمبلی کے سابق ارکان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اجلاس میں ملکی مجموعی سیاسی صورتحال اور آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر مشاورت کی گئی اس کے علاوہ پنجاب اور کے پی کے کے عام انتخابات کے التواء کیلئے حکومتی اقدامات کے حوالے سے تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

اجلاس میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما فواد چودھری کی گرفتاری پر بھی غور ہوا، اس موقع پر پی ٹی آئی کی جانب سے عام انتخابات کے فوری انعقاد کیلئے اعلیٰ عدلیہ میں کی جانے والی پٹیشنز پر بھی مشاورت کی گئی۔