پاکستان میں بھوک کا راج، شریف خاندان کی عیاشیاں ختم نہیں ہو رہیں: مسرت جمشید

Published On 09 January,2023 10:23 am

لاہور: (دنیا نیوز) ترجمان حکومتِ پنجاب اور رہنما پاکستان تحریک انصاف مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت بھوک کا راج ہے، صنعتیں بند ہو رہی ہیں لیکن مریم صفدر اپنی سرجریاں کروا رہی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں مسرت جمشید چیمہ نے لکھا کہ حمزہ شہباز پولٹری سے منافع کما رہے ہیں اور چاچو گاڑیاں اکٹھی کر رہا ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں آنے والی خبریں ہر پاکستانی کا دل دہلا دینے کے لئے کافی ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ آٹے کے لئے لوٹ مار شروع ہوچکی ہے، وزراء کہہ رہے ہیں کہ تنخواہوں کے پیسے نہیں ہیں، پوری کابینہ دیوالیہ ہونے کی خبریں سنا رہی ہے، لیکن دوسری جانب شہبازحکومت کو مزید مرسڈیز خریدنے کا شوق چڑھ گیا ہے۔