لاہور (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے کہا ہے کہ ایل سیز نہ کھلنے سے ملک میں 30 سے 40 فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توانائی کے بحران اور خام مال کی ایل سیز نہ کھلنے کے باعث معیشت کو نقصان ہو رہا ہے، حکومت نہ بدلتی تو ملکی معیشت کی یہ صورتحال نہ ہوتی۔
“Today there’s no anchor questioning the people about inflation, but the people themselves are screaming regarding the inflation”-@Hammad_Azhar #مہنگائی_کا_طوفان_عوام_پریشان pic.twitter.com/eRIgk86LNr
— PTI (@PTIofficial) January 8, 2023
حماد اظہر کا کہنا تھا کہ ایم ڈی آئی ایم ایف نے وزیراعظم کو فون کرنے کی تردید کر دی، فون کال کا کہہ کر بھی قوم سے جھوٹ بولا جا رہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے کی سخت شرائط ماننے کے سوا کوئی آپشن نہیں۔
“IMF usually doesn’t deal with outgoing and interim government. It’s important that a new stable government takes charge before June”-@Hammad_Azhar #نااہل_حکمران_عوام_پریشان pic.twitter.com/hxWeRDOaZu
— PTI (@PTIofficial) January 8, 2023