لاہور: (دنیا نیوز) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے پی ٹی آئی کے سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے ملاقات کی، سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آپ لوگ تحریک انصاف کا اثاثہ ہیں۔
عمران خان کا گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ملک کے مسائل کے حل کے لیے جلد الیکشن بہت ضروری ہے، امید ہے فروری کے آخر تک انتخابات کی تاریخ آ جائے گی، نااہلوں نے اکانومی کا برا حال کر دیا، آئندہ ایک مہینہ ملک کے لئے بہت اہم ہے۔
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ یہ لوگ انتظار میں ہیں کہ باہر سے کہیں دوتھیلیاں پیسوں کی آجائیں، نہ ان کو کہیں سے پیسے ملنے ہیں نہ یہ معیشت ٹھیک کر سکتے ہیں، ان کے پاس حالات بہتر کرنے کے لئے کوئی پلان نہیں۔
ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ یہ لوگ اپنے کیسز ختم کرنے آئے ہیں، ہم کسی کی سپورٹ نہیں چاہ رہے، ہم صرف صاف شفاف الیکشن چاہتے ہیں۔