پتوکی میں دھند کے باعث حادثہ، ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق

Published On 20 December,2022 11:03 am

پتوکی (دنیا نیوز) لاہور سے اوکاڑہ جانے والی وین پتوکی میں دھند کے باعث حادثے کا شکار ہوگئی۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق پتوکی میں ملتان روڈ پر خطرناک موڑ کے قریب وین الٹ گئی، گاڑی میں ایک ہی خاندان کے 14 افراد سوار تھے جن میں سے خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور 12زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ حادثہ شدید دھند اور تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو کے مطابق خاندان کے افراد لاہور سے اوکاڑہ جا رہے تھے، حادثے میں زخمی ہونے والوں کوہسپتال منتقل کردیاگیا جن میں سے4 کی حالت تشویشناک ہے۔

دھند کے باعث دوسرا حادثہ بہاولنگر فتح پل کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر نے سکول جاتے بچے کو کچل دیا، حادثےمیں 13 سالہ احمد موقع پر جاں بحق ہو گیا ۔

ریسکیو کے مطابق ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیسں نے ڈمپر قبضہ میں لے لیا۔