کندھ کوٹ:ٹریفک حادثے میں دو خواتین جاں بحق، صدمے میں سسر بھی چل بسا

Published On 16 December,2022 08:11 pm

کندھ کوٹ: (دنیا نیوز) انڈس ہائی وے پر حادثے میں دوخواتین جاں بحق ہوگئیں،لاشیں گھر پہنچنے پر سسر بھی چل بسا۔

انڈس ہائی وے پر ملہیر کے قریب مسافر کوچ کی ٹکر سے رکشہ پر سوار دو خواتین بختاور اور حنیفاں کھوسو موقع پر ہی دم جاں بحق ہوگئیں۔

پولیس کے مطابق خواتین کے جاں بحق ہونے کے صدمے میں سسر عبدالغنی کھوسو حرکت قلب بند ہونے کی وجہ سے خالق حقیقی سے جاملا، ایک ہی گھر میں تین لاشیں پہنچنے پر قیامت صغریٰ کا منظر سماں سوگوار ہوگیا۔