چناب نگر، ملت ایکسپریس کی کار کو ٹکر،نوجوان جاں بحق

Published On 13 December,2022 06:46 pm

چناب نگر: (دنیا نیوز) ملت ایکسپریس ٹرین کی کار کو ٹکر سے نوجوان جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق ایمبیسی موڑ کے قریب ملت ایکسپریس پھاٹک کراس کرتی کار سے جا ٹکرائی، کار میں سوار نواجوان موقع پر دم توڑ گیا۔

حادثہ کار ڈرائیور کی جلد بازی اور سڑک پر ریلوے پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا، جاں بحق نوجوان کی شناخت 18 سالہ شماءل کے نام سے ہوئی۔