بٹگرام: مسافر وین دریا میں جاگری، 7 مسافر جاں بحق،10زخمی، 13لاپتہ

Published On 13 December,2022 09:06 pm

بٹگرام:(دنیا نیوز) جمبیڑہ کے مقام پر مسافر وین دریا میں گرنے سے 7 مسافر جاں بحق، 10 زخمی،13 متعدد لاپتہ ہوگئے۔

حادثہ جمبیڑہ کے مقام پرپیش آیا، مسافر وین تیز رفتاری کے باعث پہاڑ سے نیچے دریا میں جاگری، وین میں خواتین اور بچوں سمیت 30 مسافر سوار تھے۔

پولیس ذرائع کے مطابق 7 مسافروں کی لاشیں اور 10 زخمیوں کو دریا سے نکال لیا گیا ہے جبکہ ڈوب کر لاپتہ ہونیوالے مسافروں کی تلاش جاری ہے۔

مقامی لوگوں نے میڈیا سے گفگتو کرتے ہوئے کہا کہ ریسکیو 1122 والے دریا کا پانی ٹھنڈہ ہے ابھی کام نہیں کرسکتے کا بہانہ لگا کر چلے گئے ہیں۔ لواحقین اور مقامی لوگ اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو نکالنے میں مصروف ہیں۔