کراچی : ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق، مشتعل افراد نے ٹرالر کو آگ لگادی

Published On 19 December,2022 03:39 am

کراچی : (دنیا نیوز ) کراچی کے علاقے یوپی موڑ سلیم سینٹر کے قریب ٹرالرکی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی پولیس کے مطابق یوپی موڑ سلیم سینٹر کے قریب ٹرالر نے موٹرسائیکل کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار جاں بحق ہوگیا، حادثے میں جاں بحق ہونے والے شہری کی شناخت عزیز دین کے نام سے کرلی گئی ہے۔

پولیس حکام نے بتایا کہ حادثے کے بعد مشتعل افراد نے غصے میں ٹرالر کو آگ لگا دی،جبکہ ٹرالر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا ، فائر بریگیڈ کی گاڑی نے ٹرالر میں لگی آگ پر قابو پا لیا ہے۔