کوئٹہ: ( دنیا نیوز ) بلوچستان ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سینیٹر اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس کامران ملا خیل اور جسٹس عامر رانا پر مشتمل بنچ نے اعظم سواتی کے خلاف مقدمات درج کرانے کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی۔
اعظم سواتی کے خلاف مقدمات ختم کرانے کے خلاف درخواست ان کے بیٹے عثمان سواتی نے دائر کی تھی جس پر عدالت نے مختصر سماعت کی۔
بلوچستان ہائیکورٹ نے اعظم سواتی کے خلاف مزید مقدمات درج نہ کرنے کا حکم دیا اور آئی جی پولیس سے ان کے خلاف درج مقدمات کی تحریری رپورٹ بھی طلب کرلی۔