اسلام آباد: (دنیا نیوز) سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا کہ اسحاق ڈار کے ساتھ مولانا فضل الرحمان بھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھانے لگے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ان کا کہنا تھا کہ مفتاح اسماعیل اور اسحاق ڈار دونوں نااہل ثابت ہوئے جن کی نااہلی کی سزا عوام بھگت رہے ہیں۔
مفتاع اورڈاردونوں نااہل ثابت ہوئےنااہلی کی سزاعوام بھگت رہی ہےڈارکےساتھ فضل الرحمان بھیIMF کوآنکھیں دیکھانےلگےہیں عمران خان مطمین ہیں اورالیکشن منواکےرہیں گےاسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کےاعلان کےانتظارمیں30دسمبرتک لےکرگئےہیں کاروبارتوبندہی تھاانتقام میں سینٹورس مال بھی بندکرادیا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 6, 2022
شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان مطمئن ہیں اور الیکشن منوا کے رہیں گے، وہ اسمبلیوں کی تحلیل بھی الیکشن کے اعلان کے انتظار میں 30 دسمبر تک لے کر گئے ہیں۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے اپنے ٹویٹ میں مزید کہا کہ کاروبار تو بند ہی تھا انتقام میں سینٹورس مال بھی بند کرا دیا گیا۔