اسلام آباد (دنیا نیوز)سابق وزیراعظم اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے سیلاب سےمتاثرہ علاقوں کے دورے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پنجاب اور خیبرپختونخوا میں متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے، دورے کے دوران سیلاب متاثرین سے ملاقات بھی کریں گے۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے پنجاب اور خیبرپختونخوا حکومت کو سیلاب متاثرین کیلئے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔