ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ

Published On 18 July,2022 06:06 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی دار الحکومت اسلام آباد سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو گئے۔

وفاقی دارالحکومت کے علاوہ ملتان شہر اور گرد ونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔ خیبرپختونخوا کے صوبائی دارالحکومت پشاور، شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں، ملاکنڈ، سوات اورگردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیےگئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلےکی شدت 5.4 تھی اور اس کا مرکز وانا کے شمال میں 64 کلومیٹر دور تھا، زلزلہ زیرزمین 188 کلومیٹر گہرائی میں آیا۔