پنجاب، خیبرپختونخوا اور آزاد کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف وہراس

Published On 17 June,2022 02:24 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پنجاب، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، شہریوں میں شدید خوف وہراس پھیل گیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب کے شہراسلام آباد، راولپنڈی، سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

 شانگلہ، صوابی، ایبٹ آباد، ہری پور، چارسدہ، خیبر، مردان، دیربالا، لوئردیر، مالاکنڈ، فیصل آباد، چکوال سمیت مختلف علاقوں میں بھی زلزے کے شدید جھٹکے  محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے شدید جھٹکوں کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی اور زلزلے کی گہرائی 218 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر ریجن تھا۔

ریسکیو 1122 ذرائع کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان کی اطلاعات موصول نہیں ہوئیں۔