راولپنڈی:(دنیا نیوز) چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سلامتی باالخصوص افغان صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
قازقستان کے نائب وزیر دفاع نے خطے میں امن و سلامتی کیلئے پاک فوج کے کردار کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعلقات کو مزید فروغ دینے پر اتفاق کیا گیا، دونوں ملکوں کی افواج کی مشترکہ مشقوں اور وفود کے تبادلے کی خواہش کا اظہار بھی کیا گیا۔