لاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے کہا ہے کہ عہدہ آنی جانی چیز، جینا مرنا اپنی پارٹی اور عوام کے ساتھ ہے، جب تک سانس میں سانس ہے، عمران خان کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔
وزیراعلیٰ عثمان بزدار سے صوبائی وزراء اور اراکین پنجاب اسمبلی نے ملاقاتیں کیں جن میں سردار آصف نکئی،آشفہ ریاض، اختر حیات، سلیم سرور جوڑا،لیاقت علی، عامر نواز چانڈیا اور دیگرشامل ہیں۔ عثمان بزدار کا اس موقع پر کہنا تھا کہ جب تک سانس میں سانس ہے، وزیراعظم عمران خان کا ساتھ نبھاؤں گا،کپتان کے عوامی خدمت کے ایجنڈے کی تکمیل کے لئے ہر ممکن اقدام اٹھایا۔
انہوں نے کہا کہ میرا جینا مرنا اپنی پارٹی او رعوام کے ساتھ ہے۔ععہدہ آنی جانی چیز ہے،سیاست کو عبادت سمجھتا ہوں۔ کپتان کے سا تھ کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا۔اپوزیشن کی منفی سیاست کا نقصان ملک و قوم کو ہو رہا ہے۔سیاسی انتشار پیدا کرنے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی۔
واضح رہے کہ عدم اعتماد کے معاملے پر نمبرگیم پوری کرنے کیلئے وزیراعظم عمران خان نے ق لیگی رہنما چودھری پرویز الہی کو وزیراعلیٰ بنانے کا فیصلہ کیا تھا جس پر عثمان بزدار نے دو روز قبل اپنا استعفیٰ وزیراعظم عمران خان کو پیش کر دیا تھا۔