اسلام آباد: (دنیا نیوز) اپوزیشن رہنما ؤں کے بعد حکومتی وفد بھی ایم کیوایم سے ملاقات کے لیے پارلیمنٹ لاجز پہنچ گیا، گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں ایم کیوا یم کو وزیراعظم کا اہم پیغام پہنچا دیا، حکومت ہر طرح کے معاہدے کےلیے تیار ہے، ایم کیو ایم صبح جواب دے گی۔
اپوزیشن کے سرپرائز کے بعد حکومتی بینچوں میں کھلبلی،اپوزیشن رہنماؤں کے جاتے ہی رات تین بجے گورنر سندھ اور وزیر دفاع متحدہ سے ملنے پہنچ گئے۔ دنیا نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عمران اسماعیل نے کہا کہ ایم کیو ایم کووزیراعظم عمران خان کا اہم پیغام پہنچایا، متحدہ کیلئے دل اور دروازے کھلے ہیں، ہر قسم کے معاہدے کیلئے تیار ہیں۔
ایک سوال پر عمران اسماعیل بولے، امید ہے ایم کیوایم سوچ سمجھ کر فیصلہ کرے گی، گورنر شپ بھی دینی پڑی تو وزیراعظم کےلیے وہ بھی حاضر ہے۔ ایم کیوایم کو ایک اور وزارت کی پیش کش کی۔
رہنما پی ٹی آئی فیصل واوڈا نے ٹویٹ کیا کہ یہ سب ڈرامہ ہے، ایم کیو ایم نے ابھی تک حتمی فیصلہ کیا ہی نہیں، حلیم عادل شیخ بولے اپوزیشن کی نیندیں اڑی ہوئی ہیں، بے فکر رہیں اسمبلی میں ان کا پارہ مائنس ایک سو ساٹھ ہوگا جبکہ فیصل جاوید نے کہا گھبرانا نہیں ہے۔