آرٹیکل 63 اے کی تشریح کیلئے بینچ کی تشکیل پر جسٹس فائز عیسی نے سوالات اٹھا دئیے

Published On 23 March,2022 12:04 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں آرٹیکل 63 اے کی تشریح کے معاملے پر سپریم کورٹ کے سینئر جج جسٹس قاضی فائز عیسی نے بینچ کی تشکیل پر سوالات اٹھا دئیے۔

جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا ہے کہ یہ خط لکھنے سے قبل دو بار انہوں نے سوچا، چیف جسٹس عمر عطا بندیال کو بھجوایا گیا خط تین صفحات پر مشتمل ہے جبکہ خط کی کاپی اٹارنی جنرل اور سپریم کورٹ بار کے صدر کو بھی بھجوائی گئی ہے۔

قاضی فائز عیسی نے خط میں لکھا کہ بینچ کی تشکیل کے دوران سینئر ججز سے مشاورت نہیں کی گئی، جسٹس قاضی فائز عیسی نے سول سرونٹ کی بطور رجسٹرار تقرری پر بھی اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ ان کی رائے میں رجسٹرار کی تقرری خلاف آئین ہے۔