لاہور: (دنیا نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) نے مہنگائی مکاؤ مارچ کی تاریخ تبدیل کر دی۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کا آن لائن اجلاس ہوا ، اجلاس کی صدارت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر اور لیگی صدر شہباز شریف نے کی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں مارچ کی تاریخ تبدیل کی گئی اور مہنگائی مکاؤ مارچ اب 26 مارچ کو ہوگا۔
ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف نے مارچ کی تاریخ تبدیلی کی اجازت دی جبکہ اس سے قبل مہنگائی مکاؤ مارچ کیلئے 24 مارچ کی تاریخ دی گئی تھی۔
مارچ اب 26 مارچ کو ماڈل ٹاؤن لاہور مسلم لیگ ن کے سیکرٹریٹ سے روانہ ہو گا۔
خیال رہے کہ اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کی جانب سے مارچ کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 25 مارچ کو قافلوں نے اسلام آباد میں داخل ہونا ہے۔