کراچی: (دنیا نیوز) گورنر سندھ عمران اسماعیل کہتے ہیں تحریک عدم اعتماد میں اتحادی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں، منحرف اراکین نے جو کیا وہ غداری ہے۔
یوم پاکستان کے موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل اور وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے مزار قائد پر حاضری دی، فاتحہ خوانی کی اور بابائے قوم کی قبر پر پھول چڑھائے۔ صوبائی کابینہ اور سندھ اسمبلی کے ارکان بھی ان کے ساتھ موجود تھے۔
میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ عمران اسماعیل نے منحرف ہونے والے ارکان کو غدار قرار دے دیا، بولے اتحادی اپنا فیصلہ کرنے میں آزاد ہیں۔ گورنر سندھ نے صوبے میں گورنر راج کے امکان کو رد کیا، ان کا کہنا تھاکہ وفاقی وزیر داخلہ نے اپنی ایک تجویز دی تھی تاہم ایسا عمل زیر غور نہیں۔