اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی سے مصر کے ہم منصب نے ملاقات کی جس کے دوران دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو ہوئی۔
اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کا 48 واں اجلاس 22 مارچ کو اسلام آباد میں شروع ہو گا جس کیلئے وزرائےخارجہ کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ مصر کے وزیرخارجہ سامع شکری آج اسلام آباد پہنچے، ایئرپورٹ پر وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی نے مہمان کا استقبال کیا۔
واضح رہے کہ او آئی سی کا اجلاس 2 روز جاری رہے گا جس میں 48 رکن ممالک کے وزرا شرکت کریں گے، او آئی سی وزرائے خارجہ کونسل کے ارکان 23 مارچ کو منائے جانے والے 75 ویں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب مسلح افواج کی پریڈ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کریں گے۔