او آئی سی وزرائے خارجہ کانفرنس، اسلام آباد میں 3 چھٹیوں کا اعلان

Published On 10 March,2022 04:59 pm

اسلام آباد:)دنیا نیوز) پاکستان میں ہونے والی اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) وزرائے خارجہ کانفرنس کے لئے وفاقی حکومت نے اسلام آباد میں 3 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد میں 22 مارچ کو ہونیوالی او آئی سی کانفرنس کے لئے 22 اور 24 مارچ کو اسلام آباد میں عام تعطیل کا اعلان کردیا گیا ہے۔

کابینہ ڈویژن نے 22 مارچ اور 24 مارچ کو عام تعطیل کا نوٹی فکیشن جاری کردیا ہے جس کے مطابق اسلام آباد کی حدود میں 22 اور 24 مارچ کو تمام سرکاری ادارے بند رہیں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 23 مارچ کو یوم پاکستان کی عام تعطیل ہوگی۔