پی آئی اے کیلئے اچھی خبر، مزید دو چینی شہروں کیلئے پروازوں کا لائسنس جاری

Published On 07 March,2022 04:30 pm

اسلام آباد:(دنیا نیوز) پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن (پی آئی اے) کے لیے اچھی خبرآگئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے قومی ایئرلائن کو مزید دو چینی شہروں کے لیے پروازیں چلانے کا لائسنس جاری کردیا ہے۔

چائنہ ائیر لائن کے بعد پی آئی اے پہلی غیر ملکی ائیرلائن ہے جسے مختلف شہروں کے لیے لینڈنگ کی اجازت دی گئی اور چائنیز سول ایوی ایشن نے باضاطہ لائسنس کا اجرا کردیا ہے۔

قومی ایئرلائں کے ترجمان کے مطابق پی آئی اے بیجنگ، شایان، شنگھائی کے لیے پروازیں آپریٹ کرے گا، چینی شہر چنڈو کے لیے بھی اجازت نامہ طلب کررکھا ہے، چینی حکام کی جانب سے کنمنگ اور شینزن کے لیے چارٹرڈ کارگو پروازیں چلانے کی بھی منظوری حاصل ہے۔

چین کے مختلف شہروں کے لیے چارٹر اور کارگو پروازیں دونوں ممالک کے درمیان تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوگی۔