ٹورنٹو: (دنیا نیوز) پی آئی اے کی ٹورنٹو پرواز پر تعینات فضائی میزبان ہوٹل سے غائب ہو گیا، فلائٹ سٹیورڈ وقار دیگرعملے کے ساتھ ہوٹل میں رہائش پذیر تھا۔
ذرائع کے مطابق فلائٹ سٹیورڈ وقار احمد جدون اسلام آباد سے پرواز پی کے 781 سے ٹورنٹو پہنچا تھا، فضائی میزبان کے غائب ہونے کا علم واپسی کی پرواز پر نہ پہنچنے سے ہوا، پرسوں رات تک فلائٹ سٹیورڈ عملے کے دیگرافراد کے ساتھ ہوٹل میں موجود تھا، فضائی میزبان کی عدم موجودگی کے بارے میں ایئرلائن ہیڈ آفس کو آگاہ کر دیا گیا، ٹورنٹو میں وقار جدون کی گمشدگی بارے میں حکام کو بھی اطلاع دے دی گئی۔
لاپتہ فضائی میزبان مبینہ طور پر امیگریشن حصول کی غرض سے غائب ہوا ہے، اس سے قبل بھی پی آئی اے فضائی عملے کے ارکان ٹورنٹو پہنچ کرغائب ہو چکے ہیں۔ شواہد اور تحقیقات کے تناظر میں فلائٹ سٹیورڈ وقار جدون کی فیملی سے پوچھ گچھ کی جائیگی، وقارجدون کے خلاف انضباطی کارروائی کی جاسکتی ہے۔