کراچی:(دنیا نیوز) بھارتی حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کو جے پور کیلئے خصوصی پرواز کی اجازت دینے سے انکار کر دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بھارتی سول ایوی ایشن نے خصوصی پرواز کو جے پور ایئرپورٹ پر لینڈنگ کی اجازت نہیں دی ، پی آئی اے کی خصوصی پرواز کوہفتہ کی صبح کراچی سے لاہور اور لاہور سے جے پورجانا تھا اور کراچی سے 160 یاتریوں کو پاکستان سے جے پور کیلئے خصوصی پروازسے روانہ ہونا تھا۔
ذرائع کی جانب سے مزید بتایا گیا کہ پاکستان ہندو کونسل کی درخواست پر مقدس مقامات کا دورہ کرنے کا منصوبہ بنایا تھا ، پی آئی اے کی پرواز کو بھارتی شہر جے پور کے ایرپورٹ پر دوپہر 12 بجے لینڈ کرنا، مذہبی رواداری کے تحت رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر رمیش کمار نے کردار ادا کر رہے ہیں۔
پی آئی اے حکام کے مطابق گزشتہ ماہ بھارت سے ہندو یاتریوں کو لیکر پی آئی اے پرواز کے ذریعے لاہور سے پشاور لے جایا گیا تھا ، بھارت نے پی آئی اے کی نئی دلی کے لیے پرواز کی اجازت نہیں دی تھی اور پرواز کی اجازت دینے سے انکار کردیا ہے۔