فیصل آباد: (دنیا نیوز) بسنت پر پابندی کے باوجود پتنگ بازی کا سلسلہ جاری ہے، ڈور پھرنے سے شہری زندگی کی بازی ہار گیا۔
فیصل آباد میں شہریوں نے پابندی کا بو کاٹا کر دیا، جہاں پر پتنگ بازی جاری ہے، 60 سالہ اکرام باری گلے پر ڈور پھرنے سے جاں بحق ہو گیا۔ ڈور پھرنے سے 5 شہری زخمی ہو گئے۔
منان اکرام عبد اللہ پور میں ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، حاجی آبادمیں 25 سالہ عثمان گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا، پتنگ پکڑنے کی کوشش میں 5 سالہ موسیٰ تیسری منزل سے گرکر زخمی ہوا۔
منصور آباد میں 22 سالہ بلال گولی لگنے سے زخمی ہوا، ڈور پھرنے سے زخمی ہونے والے شہری مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔
پولیس نے کہا ہے کہ 135 پتنگ باز گرفتار کر لیا ہے، کائیٹ فلائنگ ایکٹ کے تحت 133 مقدمات درج کر لیے ۔
دوسری طرف فیصل آباد: پیپلز کالونی کے علاقے میں ڈور پھرنے سے شہری کے جاں بحق ہونے کے معاملے پر وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے نوٹس لیتے ہوئے آر پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی۔