فیصل آباد: پولیس کی کارروائی، 3 افراد زیر حراست، 5 ہزار سے زائد پتنگ برآمد

Published On 11 February,2022 11:53 am

فیصل آباد: (دنیا نیوز) فیصل آباد تھانہ منصورہ آباد کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والے 3 افراد کو حراست میں لے کر 5 ہزار سے زائد پتنگ برآمد کر لئے۔

فیصل آباد میں تھانہ منصور آباد کے علاقے محلہ مانانوالہ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پتنگ بازی کا سامان تیار کرنے والی مختلف فیکٹریوں پر چھاپے مارے۔ جہاں سے 2 بھائیوں سمیت 3 ملزمان کو حراست میں لیتے ہوئے فیکٹریوں کی تلاشی کے دوران پانچ ہزار سے زائد پتنگ برآمد کرلی گئیں۔ پولیس نے گرفتار افراد کے خلاف مقدمات کا اندراج کرتے ہوئے قانونی کارروائی بھی شروع کر دی ہے۔